سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری
gold price drop
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان مسلسل پانچویں روز بھی برقرار رہا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 6 ہزار 155 روپے رہ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 344 ڈالر پر آگیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی حالات، امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی طلب و رسد کی صورتحال سونے کی قیمتوں میں اس کمی کا باعث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:100 اور 1500 کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی

دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 4 ہزار 72 روپے پر مستحکم رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی فی اونس 38.79 ڈالر پر برقرار رہی۔

ماہرین کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے، جس سے زیورات کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والوں کو فائدہ ہوگا۔