
انڈیکس 1,45,088 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
آج کا دن مارکیٹ کیلئے کئی حوالوں سے اہم رہا، کیونکہ انڈیکس نے دن کے دوران نہ صرف زبردست تیزی دیکھی بلکہ دو اہم نفسیاتی حدود 143000 اور 144000 پوائنٹس بھی عبور کر لیں۔
کاروباری تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کی بنیادی وجوہات میں سیاسی استحکام، آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مثبت مذاکرات، اور معاشی اشاریوں میں بہتری شامل ہیں۔ سرمایہ کاروں نے بینکنگ، آئل، سیمنٹ اور ٹیکنالوجی سیکٹرز میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ مارکیٹ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان نظر آیا اور اختتام تک یہ سلسلہ جاری رہا، یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی و معاشی استحکام برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں یہ تاریخی اضافہ ملکی معیشت کیلئے خوش آئند اشارہ ہے اور سرمایہ کاروں کیلئے حوصلہ افزا خبر ثابت ہوا ہے۔