
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس سے خریداروں کو ایک اور مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا بھی 1114 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
22 قیراط سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،10 گرام 22 قیراط سونے کی نئی قیمت 1022 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 381 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 3366 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی اور معاشی صورتحال سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، آنے والے دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔