
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 سال میں 14 ارب 44 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گیا، امریکا کے لیے 4 سال میں پاکستانی برآمدات 23 ارب 24 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ اسی عرصے میں پاکستانی درآمدات کا حجم 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز رہا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب 9 کروڑ ڈالرز تھا جبکہ برآمدات 5 ارب 84 کروڑ ڈالرز تھیں۔
وزارت خزانہ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا جو 24-2023 میں تجارتی سرپلس 4 ارب 2 کروڑ ڈالرز تھا، مالی سال 24-2023 میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 5 ارب 29کروڑ ڈالرز تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈا موٹر سائیکل سی ڈی 70 کا نیا ماڈل آگیا
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے 24-2023 میں امریکا سے ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی تھیں، سال 23-2022 میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سر پلس 3 ارب 25 کروڑ ڈالرز تھا۔
امریکا کے لیے 23-2022 میں پاکستانی برآمدات 5 ارب 28کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ اسی دور میں پاکستان نے 2 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی درآمدات کی تھیں۔
ذرائع وزارت تجارت کی جانب سے بتایا گیا کہ مالی سال 22-2021 میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 3 ارب 7 کروڑ ڈالرز تھا ،2021-22 میں پاکستانی برآمدات کا حجم 6 ارب 83 کروڑ ڈالرز تھا جبکہ اسی دور میں امریکا سے پاکستانی درآمدات کا حجم 3 ارب 76 کروڑ ڈالرز تھا۔