
کمپنی کے مطابق کرولا کے تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں یہ کمی ایک خصوصی پروموشنل ڈسکاؤنٹ کے طور پر کی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم اگست 2025 سے ہو گا، کرولا کے تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں یہ رعایتیں مختصر مدت اور گاڑیوں کی محدود تعداد کے لیے دستیاب ہوں گی۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کرولا کراس 1.8 ایچ ای وی ایکس کی قیمت میں 5 لاکھ 14 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 89 لاکھ 35 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کرولا کراس 1.8 ایچ ای وی کی قیمت میں 4 لاکھ 64 ہزار روپے کی کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 85 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلا اسمبل شدہ الیکٹرک وہیکل متعارف
اسی طرح کرولا کراس 1.8 ایکس ماڈل کی قیمت میں 5 لاکھ 64 ہزار روپے کی رعایت کی گئی جس کی اب نئی قیمت 79 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق سب سے زیادہ رعایت کرولا کراس 1.8 ماڈل پر دی گئی ہے جس کی قیمت میں 6 لاکھ 14 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمت کے مطابق کرولا کراس 1.8 ماڈل کی قیمت 78 لاکھ 49 ہزار روپے سے کم ہو کر 72 لاکھ 35 ہزار روپے پر آگئی ہے۔