
یہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ یہ اضافہ وفاقی بجٹ 2025-26 میں متعارف کروائے گئے نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت انجن سے چلنے والی گاڑیوں پر نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے اپنے مجاز ڈیلرز کو نوٹیفکیشن کے ذریعے بائیکس کی نئی ایکس فیکٹری قیمتیں جاری کی ہیں جن میں فریٹ چارجز بھی شامل ہیں۔ نئی قیمتیں درج ذیل ہیں:
GD110S کی قیمت 362,600 روپے
GS150 کی قیمت392,900 روپے
GSX125 کی قیمت 504,900 روپے
GR150 کی قیمت 552,900 روپے
INAZUMA GW250JP کی قیمت 1,252,400 روپے
یاد رہے کہ انجن والی بائیکس کی بڑھتی قیمتوں کے باعث صارفین کی توجہ اب الیکٹرک اور ہائبرڈ متبادل کی جانب منتقل ہو سکتی ہے۔ مہنگائی سے متاثر خریداروں کے لیے یہ ایک بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے اور ملک میں پائیدار ٹرانسپورٹ کے فروغ کی راہ بھی ہموار کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی ایم ڈبلیو کاروں کی قیمتوں میں بڑی کمی
انڈسٹری ماہرین کے مطابق سوزوکی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ممکنہ طور پر دیگر کمپنیوں کو بھی اسی قسم کے فیصلے کرنے پر مجبور کر سکتا ہے تاکہ وہ نئے ٹیکس اور تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔