بی ایم ڈبلیو کاروں کی قیمتوں میں بڑی کمی
BMW Pakistan
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) دیوان موٹرز نے اپنی بی ایم ڈبلیو کاروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

کم قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں بی ایم ڈبلیو کے تمام ڈیلرشپس پر کر دیا گیا ہے۔ کمی ک یہ اعلان دیوان موٹرز نے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں کمی کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ قیمتوں میں یہ کمی پٹرول اور پلگ اِن ہائبرڈ (PHEV) ماڈلز دونوں پر کی گئی ہے جس سے کئی ہائی پرفارمنس ماڈلز اب پہلے سے کہیں زیادہ سستے ہو گئے ہیں۔

نئے پرائس لسٹ کے مطابق انٹری لیول ماڈل BMW 218 GC کی قیمت میں تقریباً 45 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ فلیگ شپ ماڈل BMW X7 M60i xDrive کی قیمت میں سب سے زیادہ 4 کروڑ 79 لاکھ روپے تک کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے نیا الیکٹرانک انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرا دیا

دیوان موٹرز کا کہنا ہے کہ یہ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہیں، اور خریدار اب ان سے پورے پاکستان میں مستفید ہو سکتے ہیں۔

کمپنی نے جلد ہی پرانی اور نئی ایکس فیکٹری قیمتوں کی تفصیلی فہرست بھی جاری کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ صارفین واضح طور پر فرق جان سکیں۔