
رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بجٹ میں لگائے گئے لیوی کا نتیجہ ہے، ٹویوٹا کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں49 ہزار روپے سے لے کر 5 لاکھ70 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی ریٹ لسٹ کے مطابق ٹویوٹا یارس GLI MT 1.3 کی قیمت 44 لاکھ 79 ہزار روپے سے بڑھا کر 46 لاکھ 49 ہزار روپے کردی گئی ہے، یارس ATIV MT 1.3 کی نئی قیمت میں 99 ہزا ر روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 47 لاکھ 30 ہزار روپے سے بڑھ کر 48 لاکھ 29 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح یارس GLI CVT 1.3 کی قیمت میں بھی 49 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 48 لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئے ہے، یارس ATIV CVT 1.3 کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 56 لاکھ 4 ہزار روپے سے بڑھ کر 57 لاکھ 19 ہزار روپے پر جا پہنچی ہے۔
یارس ATIV X CVT 1.5 Beige Interior کی قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو 62 لاکھ 55 ہزار روپے سے بڑھ کر 63 لاکھ 89 ہزار روپے کی ہو گئی ہے، یارس ATIV X CVT 1.5 Black Interior کی قیمت اب 63 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھا کر 64 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔
کرولا آلٹس X Manual 1.6 کی قیمت 59 لاکھ 69 ہزار روپے سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے کے اضافے سے 60 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہو گئی ہے،کرولا آلٹس 1.6 X CVT-i کی قیمت 65 لاکھ 59 ہزار روپے سے بڑھ کر 66 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی۔
کرولا آلٹس 1.6 X CVT-i Special Edition کی نئی قیمت 73 لاکھ 39 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ کرولا آلٹس X CVT-i 1.8 کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے کے اضافے سے 68 لاکھ 89 ہزار روپے سے 70 لاکھ 29 ہزار روپے کی ہو گئی۔
کرولا آلٹس Grande X CVT-i 1.8 Beige Interior کی قیمت میں ایک لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو اب 76 لاکھ 69 ہزار روپے پر جا پہنچی ہے،کرولا آلٹس Grande X CVT-i 1.8 Black Interior کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار روپے کے اضافہ سے 77 لاکھ 9 ہزار روپے میں فروخت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بی ایم ڈبلیو کاروں کی قیمتوں میں بڑی کمی
اسی طرح ہلکس E کی قیمت ایک کروڑ 10 لاکھ 39 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک کروڑ 13 لاکھ 79 ہزار روپے،ہلکس Revo G 2.8 3 لاکھ 70 ہزار روپے کے اضافے سے ایک کروڑ 23 لاکھ 29 ہزار روپے میں فروخت ہو گی۔
ہلکس Revo G Automatic 2.8 کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کے اضافے سے ایک کروڑ 29 لاکھ 39 ہزار ،ہلکس Revo V Automatic 2.8 کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے کے اضافہ سے 13 کروڑ 48 لاکھ 9 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 42لاکھ 79 ہزار روپے پر جا پہنچی ہے ۔
ہلکس Revo GR-S میں 5 لاکھ 30 ہزار روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت ایک کروڑ 53 لاکھ 59 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 58 لاکھ 89 ہزار روپے کی گئی ہے۔
فورچونر 2.7 G کی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 29 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو گزشتہ قیمت ایک کروڑ 44 لاکھ 19 ہزار روپے سے 5 لاکھ 10 ہزار روپے زیادہ ہے،فورچونر 2.7 V کی قیمت ایک کروڑ 60 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک کروڑ 66 لاکھ 48 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح فورچونر Sigma 4 کی قیمت 5 لاکھ 90 ہزار روپے کے اضافے سے ایک کروڑ 81 لاکھ 69 ہزار،فورچونر Legender کی قیمت میں 5 لاکھ 70 ہزار روپے کے اضافے سے ایک کروڑ 91 لاکھ 29 ہزار جبکہ فورچونر GR-S کی قیمت 2 کروڑ 4 لاکھ 69 ہزار پر جا پہنچی ہے۔