سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ
عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 971 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے میں ٹریڈ ہوئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے بھاؤ میں تیزی دیکھی گئی، عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونا 3 ہزار 345 روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پھر پَر لگ گئے

ادھر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی، آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا لین دین 284 روپے 46 پیسے پر بند ہوا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا لین دین 284 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔