
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے تک جا پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ یہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطحوں میں شمار کی جا رہی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 744 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی اور معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا سبب بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہونڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،نئی قیمتیں کیا؟
ماہرینِمعیشت کے مطابق سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کیلئے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے اور خطرات بھی۔ عوامی حلقوں میں سونے کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش پائی جا رہی ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو شادی بیاہ یا دیگر تقاریب کیلئے زیورات خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے تاجروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سونے میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد تازہ ترین مارکیٹ رجحانات پر گہری نظر رکھیں تاکہ بہتر فیصلے کیے جا سکیں۔