پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی
Pakistan Stock Exchange
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

جمعہ کے روز 100 انڈیکس میں 673 پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,34,455 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز ہی 454 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس مسلسل بہتری کے ساتھ بڑھتا گیا اور دن کے اختتام پر مجموعی طور پر 673 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 134,455 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ماہرینِ معاشیات کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا، جبکہ ملکی معاشی اشاریے بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری، سیاسی استحکام اور مالیاتی پالیسیوں کی سمت میں واضح بہتری نے مثبت رجحان کو مزید تقویت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرائز بانڈز جیتنے والے نان فائلرز اور فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس نافذ

اس کے ساتھ ہی کرنسی مارکیٹ سے بھی اچھی خبر آئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 284.56 روپے سے کم ہو کر 284.46 روپے پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مثبت معاشی اشاریے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ ملکی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ملکی مالیاتی نظام پر بڑھتا جا رہا ہے۔

اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو اسٹاک مارکیٹ مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔