
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کا حامل دس گرام سونا ایک ہزار 286 روپے مہنگا ہو ا جس کے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی ٹریڈ 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے میں ہوئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا، بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 15 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ 3 ہزار 328 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی
علاوہ ازیں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 841 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 293روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کی کرنسی کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ جب تک عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام نہیں آتا اور پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری نہیں آتی، سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار رہے گا۔