
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ پر آگئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کا حامل دس گرام سونا 2 ہزار 143 روپے سستا ہو ا جس کے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی ٹریڈ 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے میں ہوئے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا، بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25 ڈالر فی اونس کمی آئی جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نیا سنگ میل عبور کر لیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں حالیہ کمی امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے سود کی شرح میں ممکنہ اضافے کے خدشات کے باعث ہوئی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کو سونے کی بجائے دیگر محفوظ سرمایہ کاری کی جانب متوجہ کیا ہے۔
سونے کی قیمت میں اچانک کمی پر شہریوں میں ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا، جہاں کچھ صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شادی بیاہ کے سیزن میں ایک اچھا موقع ہے، وہیں کچھ کا کہنا تھا کہ ابھی مزید کمی کا انتظار کریں گے تاکہ بہتر نرخ پر خریداری کی جا سکے۔