مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

فائیل فوٹو
July, 1 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں 14 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمت 432 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 446 روپے فی کلو تھی۔
تاہم سرکاری قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی بازاروں میں مہنگے داموں فروخت کی شکایات ملی ہیں، جہاں مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے مالی سال کی ٹیکس وصولیوں کا کل سے آغاز
یاد رہے کہ زندہ برائلر مرغی کی ہول سیل قیمت 284 روپے فی کلو ہے جبکہ سرکاری ریٹ 298 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے۔
مختلف شکایات کی اطلاع بھی ملی ہے کہ مارکیٹ میں زندہ مرغی 295 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے، جو حکومت کی طے کردہ تھوک اور پرچون قیمتوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔