ایئر کراچی نے 7 شہروں میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا
پاکستان کی ابھرتی ہوئی ایوی ایشن کمپنی ایئر کراچی نے ملک 7 شہروں میں اسٹیشن مینیجرز کی اسامیوں کے لیے نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا
پاکستان کی ابھرتی ہوئی ایوی ایشن کمپنی ایئر کراچی نے ملک 7 شہروں میں اسٹیشن مینیجرز کی اسامیوں کے لیے نئی بھرتیوں کا اعلان کیا/ فائل
(ویب ڈیسک) پاکستان کی ابھرتی ہوئی ایوی ایشن کمپنی ایئر کراچی نے ملک 7 شہروں میں اسٹیشن مینیجرز کی اسامیوں کے لیے نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔ ان شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سکھر اور کوئٹہ شامل ہیں۔

ایئر کراچی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ فل ٹائم ملازمت ہے جس کے لیے درمیانے سے اعلیٰ درجے کی مینجمنٹ کا تجربہ درکار ہے۔ درخواست دہندگان کی زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار 5 جولائی 2025 تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

امیدوار کے پاس کم از کم بیچلر ڈگری ہونا لازمی ہے، ترجیحاً ایوی ایشن مینجمنٹ، بزنس ایڈمنسٹریشن، ٹریول اینڈ ٹورازم یا متعلقہ شعبے میں۔ اگر کسی امیدوار کے پاس IATA یا کسی تسلیم شدہ ادارے سے ایئرپورٹ یا گراؤنڈ آپریشنز کی سند موجود ہو تو یہ اضافی خوبی تصور کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں کتنی چھٹیاں ہوں گی ؟ نوٹیفکیشن جاری

کم از کم پانچ سال کا تجربہ ایئرلائن یا ایئرپورٹ آپریشنز میں درکار ہے، جن میں سے دو سال سپروائزری یا مینجریل عہدے پر گزارے گئے ہوں۔ ایئرپورٹ آپریشنز کی نوعیت کے مطابق یہ ملازمت غیر معمولی اوقات، رات، ویک اینڈز اور تعطیلات پر بھی انجام دینا پڑ سکتی ہے۔ امیدواروں کو ہنگامی حالات اور غیر متوقع چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔

ایئر کراچی نے کہا ہے کہ وہ شمولیتی بھرتی پالیسی کے تحت خواتین کو خاص طور پر درخواست دینے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ خواتین کی ایوی ایشن سیکٹر میں نمائندگی کو فروغ دیا جا سکے۔

درخواست جمع کرانے کا طریقہ

دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنا سی وی اور کور لیٹر 5 جولائی 2025 تک درج ذیل ای میل پر ارسال کریں careers@air-karachi.com یا آن لائن اپلائی کریں، 🌐 https://lnkd.in/ekqYxdcD۔ ای میل کے سبجیکٹ میں اُس شہر کا نام ضرور لکھیں جس کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔