
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس میں 565 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ تاریخی سطح یعنی 1 لاکھ 23 ہزار 327 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی اور خطے میں تناؤ میں کمی نے مارکیٹ کا اعتماد بحال کر دیا ہے، اور شیئرز کی خرید و فروخت میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی بہتری کا رجحان ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے کم ہو کر 283 روپے 72 پیسے سے 283 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی۔
ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی تناؤ میں کمی اور مثبت رجحانات پاکستانی کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ کو مستحکم کرنے کا باعث بنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہزار روپے کا نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں امن کی صورت حال بہتر ہونے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، اس کا
اثر آنے والے دنوں میں بھی دکھائی دے سکتا ہے۔ کاروباری حلقے توقع کر رہے ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا یہ سلسلہ آئندہ سیشنز تک جاری رہے گا، اور روپے کی قدر میں مزید بہتری کا امکان ہے۔