عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ
Gold Price Increase
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر اضافے سے 3,330 ڈالر کی سطح تک جا پہنچی، جس کا اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 65 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 237 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے کی سطح پر آگئی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی مارکیٹ میں فوراً دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلندیوں کی جانب گامزن

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 26 روپے کمی سے 3 ہزار 764 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 22 روپے کم ہو کر 3 ہزار 227 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے، سرمایہ کاری کرتے وقت عالمی مارکیٹ اور مقامی اقتصادی صورتحال پر گہری نظر رکھیں۔