
کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، جس کا کریڈٹ ملکی معیشت کی بہتری کی توقعات، حکومتی معاشی پالیسیوں میں استحکام اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو دیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ کے اہم شعبہ جات خصوصاً بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ، اور ٹیکنالوجی میں زبردست سرمایہ کاری دیکھی گئی، جس نے انڈیکس کو نئی بلندی تک پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:آن لائن خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مارکیٹ کا یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج مزید ریکارڈ قائم کر سکتی ہے۔ خاص طور پر بجٹ 2025-26 میں کاروبار دوست اقدامات، ٹیکس اصلاحات اور بین الاقوامی فنانشل اداروں کے ساتھ مثبت رابطوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی طاقت دی ہے۔
دوسری جانب سرمایہ کار حلقوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو نہ صرف اسٹاک ایکسچینج بلکہ ملکی معیشت کیلئے بھی ایک مثبت اشارہ ہے۔