
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24 قیراط کے 10 گرام سونے کے نرخوں میں بھی 2 ہزار 228 روپے کمی آئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 3 لاکھ ایک ہزار 354 روپے پر آگئی۔
ادھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں استحکام دیکھا گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 3 ہزار 508 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 26 ڈالر کم ہو گئی جس کے بعد بین الاقوامی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 331 ڈالر ہو گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں مندی
علاوہ ازیں کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام بھی منفی زون میں ہی ہوا، پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 881پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار221 پوائنٹس پربند ہوا۔
مارکیٹ میں آج 63کروڑ 55 لاکھ حصص کا لین دین ہوا، کاروباری مالیت 18ارب57 کروڑ روپے رہی جبکہ حصص کی مالیت 60 ارب روپے کم ہو گئی، کاروبار میں مندی کے باعث مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14ہزار 325 ارب روپے رہ گئی۔