
پیٹرولیم پالیسی اینڈ انفارمیشن سروس (PPIS) اور انڈسٹری کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی یومیہ اوسط پیداوار 57,210 بیرل رہی، جو اس سے پچھلے ہفتے 57,368 بیرل یومیہ کے مقابلے میں معمولی کمی ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گیس کی یومیہ اوسط پیداوار اس ہفتے 2,674 ایم ایم سی ایف ڈی (ملین مکعب فٹ فی دن) ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ہفتے کی پیداوار 2,738 ایم ایم سی ایف ڈی کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق:
OGDCL کی خام تیل کی یومیہ پیداوار 27,533 بیرل اور گیس کی پیداوار 564 ایم ایم سی ایف ڈی رہی۔
PPL کی خام تیل کی پیداوار 8,327 بیرل جبکہ گیس کی پیداوار 392 ایم ایم سی ایف ڈی رہی۔
POL کی خام تیل کی یومیہ پیداوار 3,370 بیرل اور گیس کی پیداوار 38 ایم ایم سی ایف ڈی رہی۔
Mari Gas کی خام تیل کی یومیہ پیداوار 1,019 بیرل اور گیس کی پیداوار 844 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق گیس کی پیداوار میں کمی، مقامی صنعتوں اور بجلی گھروں کیلئے ممکنہ چیلنجز پیدا کر سکتی ہے، جس سے توانائی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔