
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، پہلے سیشن کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 30 پوائنٹس کی کمی کے بعد 119,931 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تاہم سیشن کے دوران انڈیکس نے ایک موقع پر 120,380 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا، جو سرمایہ کاروں کیلئے بڑی دلچسپی کا مظہر تھا۔
واضح رہے کہ مارکیٹ میں آج پہلے سیشن کے دوران 30 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت تقریباً 14.58 ارب روپے تک رہی۔
ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 119,961 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں مکمل استحکام نہیں آ رہا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہفتے بجٹ سے متعلق خبروں اور معاشی اشاریوں کی بنیاد پر مارکیٹ میں مزید حرکت دیکھنے کو ملے گی۔
سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ محتاط انداز میں فیصلے کریں اور طویل مدتی سرمایہ کاری پر غور کریں۔