
اس اضافے کے ساتھ ہی فائلرز اور نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح بھی بڑھا دی گئی ہے، جس سے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کمپنی انتظامیہ کے مطابق نئے ماڈل میں جدید خصوصیات شامل کی گئی ہیں، جن میں تمام ویریئنٹس میں اے بی ایس بریکنگ سسٹم، سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز، اور سیٹ بیلٹ ریمائنڈرز شامل ہیں، جو سواری کو مزید محفوظ بناتے ہیں۔
واضح رہے کہ سوزوکی آلٹو جو پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں شامل ہے، اب مزید خوبصورت ایروڈائنامک ڈیزائن، دلکش ہیڈ لیمپس، کشادہ کیبن، ایم پی 5 ٹچ اسکرین اور نئی اسٹوریج ایکسیسریز کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے۔
اس 660cc کار میں R-سیریز کا تھری سلنڈر پٹرول انجن لگایا گیا ہے، جو اعلیٰ کارکردگی کا حامل اور ایندھن کی بچت کے حوالے سے بہترین سمجھا جا رہا ہے۔
قیمتیں اور ٹیکس کی تفصیل:
Alto VXR نئی قیمت 28 لاکھ 27 ہزار روپے۔
فائلرز کیلئے ٹیکس: 14,135 روپے
نان فائلرز کیلئے ٹیکس: 42,405 روپے
Alto VXR-AGS نئی قیمت 29 لاکھ 89 ہزار روپے۔
فائلرز کیلئے ٹیکس: 14,945 روپے
نان فائلرز کیلئے ٹیکس: 44,835 روپے
Alto VXL-AGS نئی قیمت 31 لاکھ 40 ہزار روپے۔
فائلرز کیلئے ٹیکس: 15,700 روپے
نان فائلرز کیلئے ٹیکس: 47,100 روپے