آئل، گھی کی قیمتوں میں 18سے 24 روپے کمی

آئل اور گھی کی قیمتیں/ فائل فوٹو
April, 21 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) درجہ دوم اور سوم کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں 18 سے 24 روپے کمی ہوگئی۔
ہول سیل مارکیٹ میں آئل کی فی لٹر قیمت 24 روپے کمی سے 510 روپے ہوگئی۔ 12 پیکٹ آئل کی پیٹی کی قیمت 288 روپے کمی سے 6120 روپے، درجہ دوم گھی کی قیمت 18 روپے کمی سے 510 روپے، 12 پیکٹ گھی کی پیٹی 216 روپے کمی سے 6120 روپے کی ہو گئی۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔
دوسری جانب پشاور میں پھل عام شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں۔ نرخنامے کے مطابق سٹرابری 190، شربوزہ 150 روپے فی کلو، آڑو 290، سیب 410 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ انار 640 روپے فی کلو، کینو 380 روپے فی درجن مل رہیے ہیں۔ کیلا فی درجن 220، امرود 170 روپے فی کلو ہو رہا ہے۔