
کمپنی نے صرف دو ماہ بعد ہی اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 10 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کر کے صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
GuGo موٹرز نے تین ماڈلزBox E1 Eco، Box E2 Plus اور Box E3 Premium کی قیمتیں نمایاں طور پر کم کر دی ہیں، جس کے بعد یہ گاڑیاں اب مارکیٹ میں موجود چینی برانڈ DongFeng Box کے مقابلے میں نہ صرف سستی بلکہ خصوصیات کے اعتبار سے بھی ایک مضبوط متبادل بن کر سامنے آئی ہیں۔
نئی قیمتیں درج ذیل ہیں:
Box E1 Eco کی قیمت پہلے 67 لاکھ روپے تھی، جو اب 56 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
Box E2 Plus کی قیمت میں 10 لاکھ 50 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 62 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
Box E3 Premium کی نئی قیمت 66 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، جو پہلے 77 لاکھ روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ قیمتیں محدود اسٹاک کیلئے مقرر کی گئی ہیں، گاڑی کی بکنگ 5 لاکھ روپے کی جزوی ادائیگی پر کی جا سکتی ہے۔



