
آل پاکستان جیمز سے اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 3 ہزار 324 ڈالر کا ہو گیا۔
جیولر ز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر بھی سونے کی دام بڑھ گئے ہیں۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج منگل کے روز 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3لاکھ 39ہزار 400روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 514روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 2لاکھ 90ہزار 980روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا جارہا ہے ، آج چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی رودوبدل کے 3397روپے کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2912روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کار سونے کی طرف راغب ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو سونے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس سے مقامی مارکیٹ پر بھی براہ راست اثر پڑے گا۔



