پاور ڈویژن نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پاور ڈویژن/ فائل فوٹو
April, 11 2025
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاور ڈویژن نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نیپرا نے گذشتہ روز بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کے ذریعے کی گئی۔ وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025