بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیا ٹیرف کیا ہو گا؟ تفصیل سامنے آگئی
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد مختلف کیٹیگریز کے صارفین کیلئے نئے ٹیرف کا تعین کردیا گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد مختلف کیٹیگریز کے صارفین کیلئے نئے ٹیرف کا تعین کردیا گیا۔

پاور ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق 50 یونٹ تک والے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے جبکہ 51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت9 روپے37 پیسے برقرار رکھی گئی ہے جبکہ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئےنرخ 14 روپے 67 پیسے سے کم کر کے8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 14 پیسے سستی کی گئی ہے ،اس کیٹگری کے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کرکے11 روپے51 پیسے یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

300 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، ان صارفین کے لئے نرخ 41 روپے26 پیسے سے کم کرکے34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ نان پروٹیکٹڈ300 یونٹ سے زائد والے صارفین کیلئے نرخ 55 روپے 70 پیسے سے کم کرکے 48 روپے 46 پیسے مقرر کیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ڈومیسٹک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے71 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت38 روپے34 پیسے سے کم کرکے31 روپے63 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے،کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 روپے58 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی ہے۔

کمرشل کیٹیگری کے صارفین کیلئےنرخ 71 روپے 6 پیسے سے کم کرکے62 روپے47 پیسے مقرر کیے گئے ہیں،جنرل سروسز کے صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں7 روپے18 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی ہے،اس کیٹیگری کے صارفین کیلئےفی یونٹ قیمت56 روپے66 پیسے سے کم کرکے49 روپے 48 پیسےمقرر کی گئی ہے۔

صنعتوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے69 فی یونٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد صنعتوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 48 روپے 19 پیسے سے کم کرکے40 روپے51 پیسے مقرر کی گئی ہے،بلک کیٹیگری کے صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت7 روپے 18 پیسے کم ہوئی،بلک کیٹیگری صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 55 روپے 5 پیسے سے کم کرکے47 روپے87 پیسے مقرر کردی گئی۔

زرعی صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 18 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ،زرعی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت41 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 34 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر اور دیگر کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 99 پیسے کی کمی آئی،اس کیٹیگری کے صارفین کیلئے نرخ39 روپے68 پیسے سے کم کرکے32 روپے69 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ قومی سطح پر مجموعی اوسطاً ٹیرف میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے ، قومی سطح پر مجموعی ٹیرف 45 روپے 5پیسے سے کم کرکے اوسطاً 37 روپے64 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.20 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.55 ▼ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.66 ▼ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.73 ▼ 1.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,551 ▼ 178
Gold 22K Per Tola 399,255 ▼ 163
Gold 21K Per Tola 381,107 ▼ 155
Gold 18K Per Tola 326,663 ▼ 133
Silver Per Tola 6,530 ▲ 23
Platinum Per oz (USD) 1,650 ▲ 8.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں