
تفصیلات کے مطابق پشاور میں مرغی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخ نامے میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 570 سے کم ہو کر 535 روپے ہو گئی۔ پشاور میں فی کلو ٹماٹر 55 روپے سستے ہوگئے ہیں، نئی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی ہے، لیموں کی قیمت 300 سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
مٹر بھی 20 روپے سستے ہوئے ہیں، نئی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، فی کلو کریلا 80 سے کم ہو کر 50 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پیاز اور آلو کی فی کلو قیمت 60 روپے کلو، لہسن 500 اور ادرک 400 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور میں سرکاری نرخ نامے میں برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو اور پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے، انڈے 264 روپے درجن ہیں۔ لاہورانتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کر دیے گئے جس کے مطابق پیاز درجہ اول 45 روپے کلو، آلو 50 روپے کلو، ٹماٹر 55 روپے کلو اور سبز مرچ 100 روپے کلو ہے۔
سرکاری نرخ نامے میں ادرک کی قیمت 425 روپے کلو، لہسن چائنہ کی قیمت 590 روپے کلو، فارمی کھیرے کی قیمت 30 روپے کلو، میتھی 55 روپے، بینگن کی قیمت 50 روپے کلو، پھول گوبھی کی قیمت 30 روپے کلو اور شلجم کی قیمت 30 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ شملہ مرچ کی قیمت 60 روپے کلو، لیموں چائنہ کی قیمت 110 روپے کلو، مٹر کی قیمت 115 روپے کلو، گھیا کدو 50 روپے کلو، گاجر چائنہ کی قیمت 50 روپے کلو اور بھنڈی کی قیمت 220 روپے کلو ہے۔