
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔
اوگر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمت میں ردوبدل کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 248 روپے37 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے جبکہ 11.8 کلو گرام کا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا ہو گیاہے۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 930 روپے 71 پیسے پر پہنچ گئی ہے، ایل پی جی کی قیمت میں پروڈیوسر پرائس،مارجن اورٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی شامل ہیں جبکہ مارکیٹنگ،ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹ مارجن 35 ہزار روپے فی میٹرک ٹن رکھا گیا ہے۔
علاوہ ازیں مارکیٹنگ مارجن 17 ہزار روپے،ڈسٹری بیوشن مارجن 10 ہزار روپے فی ٹن مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹیشن چارجز 8 ہزار روپے فی ٹن شامل ہیں۔