پاکستان سے مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی پہلی بار برآمدت کا آغاز

ہونڈا اٹلس نے پہلی بار پاکستان سے مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدت کا آغاز کیا/ فائل فوٹو
March, 29 2025
اسلام آباد: (سنو نیوز) ہونڈا اٹلس نے پہلی بار پاکستان سے مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدت کا آغاز کر دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان سے تاریخ میں پہلی بار 40 ہونڈا سٹی گاڑیاں جاپان کو برآمد کی گئیں، ہونڈا اٹلس پاکستان نے ملک میں مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز کر دیا، برآمدی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی آٹو سیکٹر عالمی سطح پر ابھرنے کو تیار ہے، وزیراعظم کا وژن ایکسپورٹ پر مبنی صنعتی ترقی ہے، حکومت آٹو سیکٹر کو سازگار پالیسیوں سے سپورٹ کرنے کا عزم رکھتی ہے، مقامی مینوفیکچررز کو عالمی مارکیٹوں کا رخ کرنا چاہیے۔