
پاکستان میں آئی ایم ایف کے سربراہ ماہر بنچی نے تصدیق کی ہے کہ آئی ایم ایف نے مارچ 2025ء کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں کیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے حتمی فیصلے میں فی الحال فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جائیداد کے شعبے کیلئے لین دین کے ٹیکسوں میں کمی کی درخواست کو منظور نہیں کیا۔
قبل ازیں پاکستانی حکام کیجانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی ایم ایف نے اصولی طور پر یکم اپریل 2025 سے جائیداد کی خریدوفروخت پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں 2فیصد کمی پر اتفاق کیا ہے، تاہم اس کی تحریری منظوری آئی ایم ایف مشروط تھی ۔
اب عالمی مالیاتی فنڈ نے باضابطہ طور پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے جائیداد کی خریدوفروخت پر عائد ٹیکسز میں کمی پر اتفاق نہیں کیا۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے قبل ازیں تمباکو اور مشروبات پر عائد ٹیکس کی شرح کو کم کرنے سے انکار کردیا تھا اور اب جائیداد کے شعبے کیلئے ٹیکس کی شرح میں کمی کی آخری درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔