
میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامرعلی اور Payoneer کے کنٹری منیجر محسن مظفرکی موجودگی میں میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ میزان بینک کے صارفین اب اپنے Payoneerاکاؤنٹس کو بینک کی موبائل ایپ سے لنک کر کے متعدد عالمی کرنسیوں میں براہِ راست اپنے میزان بینک کے مقامی اکاؤنٹس سے رئیل ٹائم میں انخلا کرسکتے ہیں۔
موبائل ایپ کے سیملس انضمام سے پاکستان میں کاروباری ادارے دنیا بھر کے کلائنٹس، وینڈرز اور مارکیٹ پلیسز سے آسانی کے ساتھ فنڈز حاصل کرسکتے ہیں جو انہیں اپنے صارفین کیلئے "مقامی " بناتا ہے چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔ اس طرح میزان بینک کے صارفین ملٹی کرنسی بیلنس کی نگرانی، شفاف ایف ایکس ریٹس، بغیر کسی پوشیدہ چارجز، پہلے سے دستیاب ذاتی تفصیلات، ایس ایم ایس کے ذریعے فوری تصدیق اور اکاؤنٹ سے منسلک کرنے کے ایک آسان عمل سمیت متعدد فوائد تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
یہ انضمام پروسیڈزریلائزیشن سرٹیفکیٹ(ePRC) کو یقینی بناتا ہے جو میزان بینک کی طرف سے ریگولیٹری کی پابندی، ٹیکس فائلنگ اور برآمدی چھوٹ کے حصول کیلئے ایک ضروری دستاویزہے جو ہر ٹرانزیکشن کے ساتھ جاری کی جائے گی اور یہ پاکستان کے ایس ایم بیز(SMBs) کیلئے کراس بارڈر تجارت میں ایک اہم قانونی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ یہ شراکت داری تیزی سے ترقی کرتی ہوئی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کیلئے بہت اہم ہے۔
مالی سال 2023-24 میں ملک کی آئی ٹی برآمدات 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پاکستان کے 1.5 ملین سے زائد پروفیشنلز کی متحرک فری لانسر کمیونٹی نے ملک کی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 350 ملین ڈالر کا حصہ ڈالا ہے۔ اس موقع پر Payoneer کے کنٹری منیجر محسن مظفر نے کہاکہ میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، ہم پاکستانی کاروباری اداروں کو فنانشل مینجمنٹ ٹولز تک رسائی فراہم کررہے ہیں جو ان کوعالمی سطح پر توسیع میں مدد، پاکستان کے برآمدی منظر نامے کے ارتقا کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی میں مدد فراہم کرے گا، ہم پاکستان میں کاروبارکو عالمی سطح پر ترقی کی منازل طے کرنے اور ملک کی ڈیجیٹل برآمدات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ ٹرانزیکشن اینڈ انٹرنیشنل بینکنگ گروپ عبداللہ احمد نے کہا کہ ہمارا مضبوط ڈیجیٹل انفرااسٹرکچراور موجودہ دور کی باہمی مربوط عالمی معیشت میں گہری مہارت ہمیں Payoneer کیلئے ایک مثالی اسلامک بینکنگ پارٹنر بناتی ہے۔
یہ انضمام مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے انوویشن کو آگے بڑھانے اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو ایتھیکل اور اسلامی مالیاتی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی ہے۔ ہم ذمہ دار اور جامع بینکنگ سلوشن کے ذریعے کاروباری اداروں اور انفرادی صارفین کو یکساں طورپر بااختیاربنانے کیلئے ایک کامیاب تعاون کے منتظر ہیں۔