
صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونا 2400 روپے فی تولہ سستا ہو گیا ہے،اس کمی کے بعد سونا فی تولہ سونا 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے پر آ گیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں تازہ ترین کمی کے بعد خریداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا 24 ڈالر فی اونس سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 2916 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بڑی کمی آئی ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان عالمی سطح پر ہونے والی اقتصادی تبدیلیوں اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہے۔
ذہن نشین رہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستانی مارکیٹ میں سونا اب بھی نسبتاً مہنگا ہے، مگر حالیہ کمی نے عوام کو خریداری کا موقع فراہم کیا ہے۔
سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اس کمی سے سونے کی خریداری میں اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب عوام کی بڑی تعداد سونا خریدنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔