روپے کے گر گئے دام، ڈالر پھر بے لگام
Dollar and Pakistani rupee
ڈالر اور پاکستانی کرنسی (فائل فوٹو)
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرنسی کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر اڑان بھرنے لگا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں آج تیسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 279.66 روپے سے بڑھ کر 279.67 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا، آج کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 197 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مالی لین دین کے دوران ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کی لیکن پھر اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

آج کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 76 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار 167 روپے مالیت کے 29 کروڑ 8 لاکھ 32 ہزار 594 شیئرز کا لین دین ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 14 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔