رمضان کی آمد، چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Chicken Price Increase
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مرغی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف تین دنوں میں زندہ مرغی کی قیمت میں 20 روپے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 790 روپے فی کلو جبکہ زندہ مرغی 520 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ رمضان کے دوران طلب میں اضافہ اور رسد میں کمی ہے۔رمضان میں مرغی کی کھپت بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اتنی زیادہ اضافے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر وہ گھرانے جو روزانہ کی بنیاد پر مرغی کا گوشت خریدتے ہیں۔

اس صورتحال میں حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو رمضان کے مہینے میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔