
کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ فیوچر کی قیمت 14 سینٹ یا 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 74.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 22 سینٹ یا 0.3 فیصد کم ہو کر 70.18 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمتوں میں 2 ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ان کی ہفتہ وار گراوٹ بالترتیب 0.4 فیصد اور 0.5 فیصد رہی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے کو ملی ہے، کیونکہ کردستان کے تیل کے ذخائر سے برآمدات کی بحالی کے امکانات نے عالمی سپلائی میں اضافے کا اشارہ دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی سب سے بڑی وجہ امریکی صدر کا عراق پر کردستان کے تیل کے ذخائر سے برآمدات دوبارہ شروع کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا ہے۔
خیال رہے کہ یہ اقدام تقریباً 2 سال کی بندش کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی فراہمی میں بہتری لا سکتا ہے، جس سے قیمتوں میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔