
تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی الیکٹرک وہیکل ’ گوگو باکس ‘ کے 3 ویرینٹس صارفین کیلئے پیش کر دیے گئے ہیں، جن میں E1، E2، اور E3 شامل ہیں ۔
کمپنی کی طرف سے 3 مختلف آفرز متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں لانچ ڈے آفر، ابتدائی بکنگ آفر اور ریگولر قیمت شامل ہے۔
گوگو باکس ای وی کی قیمتیں
سب سے پہلے، لانچ ڈے آفر کی بدولت مختلف ویرینٹس کی قیمت درج ذیل ہے:
E1 کی پروموشنل قیمت 60,00,000 روپے
E2 کی قیمت 65,00,000 روپے، جبکہ E2 سیمی (430 کلومیٹر رینج) کی قیمت 71,00,000 روپے تک مقرر کی گئی ہے ۔
E3 (فل لوڈڈ ویرینٹ) کی قیمت 75,00,000 روپے ہے۔
ابتدائی بکنگ آفر
ذہن نشین رہے کہ یہ پیشکش صرف پہلے 50 بکنگز کیلئے مقرر کی گئی ہے:
E1 کی قیمت 62,00,000 روپے جبکہ بکنگ قیمت 12,50,000 روپے ہے ۔
E1 پلس (اضافی فیچرز کے ساتھ) کی قیمت 66,00,000 روپے، بکنگ 12,50,000 روپے ہے ۔
E2 – سیمی (430 کلومیٹر رینج) کی قیمت 72,00,000 روپے، بکنگ 15,00,000 روپے ہے ۔
E3 (فل لوڈڈ ویرینٹ) کی قیمت 76,00,000 روپے، بکنگ 20,00,000 روپے ہے ۔
ریگولر قیمت
یہ قیمتیں ایکس-فیکٹری نرخوں پر مشتمل ہیں:
E1 بیسک کی قیمت 63,00,000 روپے، بکنگ 5,00,000 روپے
E1 پلس کی قیمت 67,00,000 روپے، بکنگ 5,00,000 روپے
E2 سیمی کی قیمت 73,00,000 روپے، بکنگ 10,00,000 روپے
E3 فل لوڈڈ کی قیمت 77,00,000 روپے، بکنگ 15,00,000 روپے
واضح رہے کہ گوگو باکس ای وی جدید ڈیزائن، بہترین فیچرز اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں ایک زبردست ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ الیکٹرک وہیکل خریدنے کے خواہشمند ہیں، تو یہ گاڑی آپ کیلئے ایک بہترین آپشن ہو سکتی ہے۔



