گوگل پر درہم کی قیمتیں اچانک گرگئیں، عوام حیران
متحدہ عرب امارات کی کرنسی درہم/ فائل فوٹو
February, 4 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) گوگل پر فنی خرابی کے باعث پاکستانی کرنسی میں اتار چڑھاؤ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق گوگل پر پاکستانی کرنسی کا اتار چڑھاؤ نے بڑے بڑوں کو پریشان کر دیا جہاں پر درھم کے مقابلے میں روپیہ کھبی 76 سے کم ہوکر 38 تو کھبی ریکارڈ 124 پر جا پہنچا۔ گوگل کی اس فنی خرابی پر صارفین بھی حیرت میں مبتلا رہے۔
.jpg)
.jpg)
منگل کی صبح سے گوگل پر پاکستانی کرنسی کا اتار چڑھاو جاری ہے۔ گزشتہ روز 1 درھم 76 کا تھا تاہم اچانک سے 76 سے کم ہو کر 34 پر پہنچ گیا۔
.jpg)
.jpg)
ایک صارف نے نشاندہی کی کہ گوگل پر دوبارہ چیک کیا تو ایک درہم کے مقابلے میں روپیہ 124 کا بھی دیکھنے کو ملا۔ سنو نیوز نے جب مقامی ایکسچینج سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ منگل کا ریٹ 75 روپے 75 پیسے ہے جبکہ بہت سارے پاکستانی کسٹمرز قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بارے فون کر رہے ہیں۔
.jpg)

دوسری طرف سوشل میڈیا پر بعض صارفین ریٹ میں کمی کو حکومتی پالیسوں کی کامیابی سے گردانتے دیکھائی دیئے۔
ضرور پڑھیں
جرمنی : کرسمس تعطیلات کے دوران تاریخ کی انوکھی بینک ڈکیتی
December, 31 2025
کراچی: دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد
December, 31 2025
کینیڈا میں پاکستانی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش کا سنہری موقع
December, 31 2025
پولیس افسران کے لیے پلاٹس اور بین الاقوامی اسکالرشپس کا اعلان
December, 31 2025