پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ پوائنٹس سے تجاوز
Pakistan Stock Exchange reached 1 lakh points for the first time in history
کراچی: (سنو نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی گئی ہے اور مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس عبور کر گئی ہے۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھی گئی تھی اور کسی بھی ایک دن میں پہلی بار 4 ہزار 847 پوائنٹس یعنی پانچ فی صد سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے 1 لاکھ پوائنٹس سے تجاوز پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرنا حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس سنگ میل کو عبور کرنے کیلئے حکومتی معاشی ٹیم اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں، اپنی قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاؤں گا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی، انتشاری ٹولے کے جاتے ہی مثبت رجحان لوٹ آیا،  ملکی استحکام و ترقی کے دشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنے کی مزموم و ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے، شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے، ملکی ترقی کیلئے یونہی محنت کرتے رہیں گے، ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں