ایپل کی آئی فون 16 پرو میکس کے صارفین کیلئے شاندارآفر
Iphone 16 Pro Max
لاہور:(ویب ڈیسک) ایپل نے اپنے نئے آئی فون 16 پرو میکس کو صارفین کی سہولت کے لیے قسطوں پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حال ہی میں متعارف کرائے گئے اس ماڈل کی خریداری کے لیے اب آسان قسطوں کا منصوبہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ایپل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، صارفین جو آئی فون 16 پرو میکس کی مکمل قیمت ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، وہ اسے دو سال کی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ دو سالہ قسطوں کے تحت، آئی فون 16 پرو میکس 256 جی بی ماڈل کی ماہانہ قسط 49.95 ڈالر ہوگی، جبکہ 512 جی بی ماڈل کی قسط 58.29 ڈالر اور 1 ٹی بی ماڈل کی قسط 66.6 ڈالر ہوگی۔ اس ماڈل کی مکمل قیمتیں بالترتیب 1199، 1399 اور 1599 ڈالر ہیں۔

آئی فون 16 پرو میکس اور آئی فون 16 پرو دونوں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، لیکن ان کا سائز مختلف ہے۔ آئی فون 16 پرو میکس کی اسکرین 6.9 انچ ہے جبکہ آئی فون 16 پرو کی اسکرین 6.3 انچ اور آئی فون 16 کی اسکرین 6.1 انچ ہے۔

نئے آئی فون میں سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے، پرو موشن ٹیکنالوجی، اور ہمیشہ آن ڈسپلے کی خصوصیت موجود ہے۔ یہ ماڈل اے18 پرو چپ کے ساتھ چلتا ہے، جس میں 6 کور سی پی یو، 6 کور جی پی یو، اور 16 کور نیورل انجن شامل ہیں، جو ایپل کی ٹیکنالوجی کو نئی بلندیوں پر لے جاتا ہے۔

آئی فون 16 پرو کا ڈیزائن گریڈ 5 ٹائٹینیم سے تیار کیا گیا ہے، جو اسے مضبوط اور ہلکا بناتا ہے۔ اس میں نئے 48 ایم پی فیوژن کیمرے کے ساتھ ساتھ دوسری جنریشن کے کواڈ پکسل سینسر بھی شامل ہیں، جو ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے 4 کے 120 ایف پی ایس ڈولبی ویژن یا سلو موشن کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔