بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی مناسبت سے فی تولہ کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 263,500 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 1200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس سے یہ 225,908 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ اے پی جی جے ایس اے کی رپورٹ کے مطابق، تجارتی دن کے دوران سونے کی بین الاقوامی قیمت 15 ڈالر اضافے کے بعد 2,518 ڈالر فی اونس تک بڑھ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی طویل عرصے کے بعد بڑی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 2900 روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بین الاقوامی منڈی کی جاری حرکیات کے ساتھ ساتھ ملکی عوامل بشمول کرنسی کی شرح تبادلہ اور ملک کے اندر طلب سے متاثر ہوتا رہتا ہے۔