پاکستان کے تجارتی خسارے میں حیران کن اضافہ
Image
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے تجارتی خسارے میں نئے مالی سال (2025) کے پہلے مہینے یعنی جولائی 2024 میں سال بہ سال کی بنیاد پر تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک نے جولائی 2024 میں 1.948 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ظاہر کیا، جو مالی سال 24 کے اسی مہینے میں رپورٹ کردہ 1.627 بلین ڈالر کے مقابلے میں 19.7 فیصد زیادہ ہے۔

تاہم، ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، تجارتی خسارہ جولائی 2024 میں 19 فیصد کم ہوا جبکہ جون 2024 میں 2.406 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ رپورٹ کیا گیا۔ جے ایس گلوبل کے مطابق جولائی 2024 میں تجارتی خسارہ 5 ماہ میں سب سے کم ہے۔

جولائی 2024 کے دوران برآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر 11.8 کا اضافہ ہوا اور ماہ بہ ماہ 9.8 فیصد کمی کے ساتھ 2.308 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

درآمدات میں بھی سال بہ سال کی بنیاد پر 15.3 کا اضافہ ہوا جبکہ ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر 14.3 فیصد کمی کے ساتھ 4.256 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔