بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پاکستان آئیڈل تک کا سفر

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان گلوکارعاصم بگٹی اور قاسم بگٹی، اپنی منفرد آواز اور بلوچی روایتی ساز دمبورہ کے ساتھ ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں بلوچستان کی سرزمین ہمیشہ سے اپنی خوبصورتی، روایات اور موسیقی کے لئے مشہور رہی ہے انہی پہاڑوں اور خاموش فضاء میں دو نوجوان اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے رہے ہیں مقامی محفلوں، ثقافتی تقریبات اور گوٹھ کی خوشیوں میں گونجتی بانسری اور سرود نے ان کے دلوں میں دھنوں کا ایسا چراغ روشن کیا جو آج تک بجھ نہ سکا وقت کے ساتھ ان دونوں نے اپنے شوق کو نہ صرف آگے بڑھایا بلکہ اپنی محنت، لگن اور فطری مہارت سے اسے ایک نئی پہچان دی۔

عاصم بگٹی اپنی نرم آواز اور احساس بھرے ترنم کے لئے جانے جاتے ہیں ان کے گائے ہوئے گیتوں میں ڈیرہ بگٹی کی مٹی کی خوشبو اور بگٹی روایتوں کی جھلک نمایاں ہوتی ہے۔ دوسری طرف قاسم بگٹی نے اپنی جوان، طاقتور اور منفرد آواز سے نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی وہ اپنے فن میں جدت اور روایت کو ایک ساتھ لے چلتے ہیں، جس سے ان کے گانے نئی نسل کے دلوں کو چھو لیتے ہیں۔ عاصم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہت چھوٹی عمر میں پہاڑوں کی گونج سنتا اور اس کے سروں میں کھو جاتا تھا۔ دوسری طرف قاسم کے گھر میں موسیقی سے گہرا تعلق تھا، جہاں بزرگ روایتی دھنوں پر محفل کو گرمائے رکھتے تھے، جس کا اثر قاسم کی آواز اور انداز میں آج بھی جھلکتا ہے۔

ڈیرہ بگٹی نے ہمیشہ سے ایسے سپوت پیدا کیے ہیں، ڈیرہ بگٹی کی ثقافت کے سفیر عاصم بگٹی اور قاسم بگٹی محض گلوکار نہیں بلکہ اپنے علاقے اور اپنی ثقافت کے سفیر ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے علاقے کا نام روشن کیا بلکہ اپنی منفرد صلاحیتوں کے ذریعے پوری دنیا کو متاثر کیا، انہی باصلاحیت نوجوانوں میں دو نام نمایاں ہیں، دونوں کا تعلق ایک عام مگر ثقافتی طور پر مالامال گھرانے سے ہے، ان نوجوانوں کا مقصد صرف شہرت نہیں بلکہ اپنے علاقے کی ثقافت، زبان اور موسیقی کو دنیا کے سامنے خوبصورت انداز میں پیش کرنا ہے۔آج ان کے گانے ضلع ڈیرہ بگٹی سے نکل کر بلوچستان، پاکستان اور بیرونِ ملک بسنے والے بلوچوں میں بھی بے حد مقبول ہو چکے ہیں ان کی محنت، لگن اور اپنے علاقے سے محبت انہیں مسلسل کامیابی کے راستے پر گامزن رکھے ہوئے ہے۔

عاصم بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچی موسیقی دمبورہ کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ روایت دنیا بھر میں جانی جائے بلوچستان کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے یہ دونوں نوجوان نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں اپنی شناخت بنا کرپوری دنیا تک اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں۔عاصم بگٹی اور قاسم بگٹی اپنی محنت، لگن اور خداداد صلاحیت کے ذریعے اپنے علاقے کا نام روشن کر رہے ہیں۔یہ دونوں اس بات کی مثال ہیں کہ ڈیرہ بگٹی صرف قدرتی وسائل ہی نہیں، بلکہ فن کے خزانے سے بھی مالا مال ہے دنیا کو بس ان کی آواز سننے کی دیر ہیاور پھر یہ نام موسیقی کی دنیا میں نئے مقام پر ہوں گے ۔