لاہور:(سنونیوز)غیر قانونی افغانیوں کے انخلاء کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،غیر قانونی مکین افغانیوں کو لاہور ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں رہنے والے غیر قانونی افغانیوں کے لیے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کیمپ بنا دیا گیا ہے، لاہور میں غیر قانونی افغانیوں کے لیے صرف ایک پناہ گاہ کو مختص کیا گیا ہے،ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کیمپ میں نادرا کا سٹاف موجود رہے گا۔
پولیس کی جانب سے غیر قانونی مکین افغانیوں کو نادرا ویری فکیشن کے بعد افغانستان کی حدود تک پہچایا جائے گا،پناہ گاہ میں غیر قانونی افغانیوں کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دو دن غیر قانونی مکین افغان باشندے خود پناہ گاہ پہنچیں گے،تین نومبر سے گرینڈ آپریشن کیا جائے گا،غیر قانونی مکین افغان باشندوں کو باڈر تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن ختم
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے جس کے بعد رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ڈیڈ لائن کے بعد میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار اور حراست میں لیا جائے گا۔ غیر قانونی غیر ملکیوں سے متعلق کوئی بھی سامان، دستاویزات، اشیاء کو ضبط کرلیا جائے گا۔ ضبط کی گئی اشیاء کی لسٹ پر متعلقہ پولیس افسر کے دستخط ہوں گے۔
تمام ضبط کی گئی اشیاء کا ریکارڈ ڈیٹا بیس میں رکھا جائے گا۔ سیکشن 3(2)(g) کے تحت گرفتار غیر قانونی غیر ملکیوں کو ایکٹ کے مطابق قیدی قرار دیا جائے گا۔ گرفتار غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سینٹر میں وزارت داخلہ کی طرف سے سیکشن 4 کے تحت مطلع کیا جائے گا۔
قیدیوں کی تحویل ہولڈنگ سنٹر حاجی کیمپ کے انچارج کے حوالے کی جائے گی قیدیوں کے حوالے کرنے کی رسید ضبطی میمو کے ساتھ انچارج حاجی کیمپ سے متعلقہ تھانے کا افسر لے جائے گا۔ متعلقہ پولیس افسر پولیس اسٹیشن میں قیدیوں کی اس محفوظ منتقلی کا ریکارڈ تیار کرے گا، جہاں سے قیدیوں کو گرفتار کیا گیا تھا، واپسی پر یا الیکٹرانک ذرائع سے اور خاص طور پر سیف سٹی میں اس مقصد کے لیے قائم کیے گئے کنٹرول روم کے ساتھ بھی شیئر کرے گا۔
ایف آئی اے کے عملے کے ذریعے غیر ملکیوں کو متعلقہ ، گزرنے والے دائرہ اختیار کی پولیس کی مناسب حفاظت کے تحت بارڈر کراسنگ پوائنٹس تک لے جایا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس ایف آئی اے حکام کو آئی سی ٹی دائرہ اختیار کے آخری ایگزٹ پوائنٹ پر گاڑی میں قیدیوں کو لانے کے لیے سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ غیر ملکیوں کو گاڑی میں بٹھانے یا ملک بدر کرنے سے پہلے، غیر ملکیوں کے موبائل فونز کو تعینات پولیس افسر کے ذریعے اپنی تحویل میں لے کر متعلقہ ایف آئی اے افسر کے حوالے کیا جائے گا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage