جوہانسبرگ: 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 73 افراد ہلاک
Image
جوہانسبرگ:(سنو نیوز) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں آتشزدگی سے 5 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 73 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 43 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جوہانسبرگ کے ریسکیو کے ادارے کے مطابق آگ عمارت کی پہلی منزل میں بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لیپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔ جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے عمارت میں آگ لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سربراہ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے 20 سالہ پروفیشنل کیرئیر میں ایسی خوفناک آتشزدگی نہیں دیکھی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عمارت بے گھر افراد کی رہائش گاہ تھی جو انہیں لیز پر دی گئی تھی. ان کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو عمارت میں امدادی کارروائی کے دوران مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امدادی کارکن عمارت کی تمام منزلوں پر آپریشن کر رہے ہیں کیونکہ اندر مزید لوگ بھی پھنسے ہو سکتے ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage