السی کے بیجوں سے صحت کے مسائل دور کریں
Image
لاہور(ویب ڈیسک) غذائیت کے ماہرین روز مرہ کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے السی کے بیجوں کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن السی کے بیج کھانے کے طریقے کو ذہن میں رکھنے کی بھی ضرورت ہو تی ہے کہ کس طرح السی کے بیجوں کو کھانا چاہیے۔ السی کے بیج صحت کو بہتر بنانے کیلئے آج کل کافی مقبولیت کے حامل ہیں،لوگ صدیوں سے السی کے بیجوں کا استعمال کر رہے ہیں، یہ چھوٹے بیج ذائقے میں میوے کی طرح محسوس ہوتے ہیں اور ان کو السی کے پودوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے جو معدنیات، وٹامنز، فائبر، پروٹین اور صحت مند چکنائی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انڈین ڈاکٹر ریچا آنند نے کہا ہے کہ السی کے بیج اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو معتدل رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ اومیگا 6 فیٹی ایسڈ کی موجودگی صحت مند جلد کو بھی فروغ دیتی ہے اور مدافعتی نظام کو بڑھاتی ہے، اس کے علاوہ اس میں کچھ ایسے فیٹ بھی پائے جاتے ہیں جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں اسکے علاوہ ذہنی صحت اور ہارمونز کو ٹھیک رکھتے ہیں۔ السی کے بیج استعمال کرنے کے 3 آسان طریقے السی کے بیجوں کو ہلکا سا توے پر بھون کر سلاد میں استعمال کرلیں۔ بیجوں کو سموتھی یا کسی ملک شیک میں ڈال کر بھی پی سکتے ہیں۔ ایک کپ السی کے بیجوں کو پانی میں ابال لیں، جب یہ مکسچر چپکنے لگے تب اس کو گرم گرم کسی کپڑے کی مدد سے چھان لیں، اس میں ایک سے ڈیڑھ چمچ ایلو ویرا ملائیں اور ایک وٹامن ای کا کیپسول، پھر اسے محفوظ کرلیں اور بالوں میں لگائیں۔ یہ ناصرف بال گرنے سے روکے گا بلکہ بالوں کی نشونما میں بھی اضافہ کرے گا اور روکھے بے جان بالوں سے جان چھوٹ جائے گی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage