اسلام آباد: (سنو نیوز) ملکی معیشت کی بحالی کےاقدامات وطن دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکنے لگے۔ آرمی چیف اور فوج کےملکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار پرملک دشمنوں کو تکلیف، وطن عزیز کی ترقی سے جلنے والوں نےمنفی پروپیگنڈا شروع کردیا۔ حقائق سے موازنہ کرنے پرمنفی پروپیگنڈا جھوٹ کا پلندہ نکلا۔ پاک فوج اور حکومت پر بے بنیاد الزامات کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
تفصیل کے مطابق پاکستان کی معاشی بحالی کیلئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا خصوصی کرداراورحالیہ حکومتی اقدامات ملک دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکنے لگے ہیں۔ وطن عزیزکی ترقی سےجلنےوالوں نے افواج پاکستان اورحکومت کےخلاف منفی پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔
معیشت کی بحالی کےاقدامات سے وطن دشمنوں کے سینے پرسانپ لوٹنے لگے ہیں۔ آرمی چیف اورپاک فوج کی جانب سے ملکی معیشت کوسنبھالنےمیں حکومت کی بے لوث مدد پاکستان مخالف قوتوں کو ایک آنکھ نہیں بھاہ رہی ہے۔
پاکستان کےدشمنوں نے منفی پروپیگنڈے کا نیامحاذ کھولتے ہوئے پہلاوار یہ کیا کہ حکومت صرف اپنے سیاسی فائدے کےلیے ملک کوخلیجی ممالک کے پاس بیچ رہی ہے۔ جبکہ سچ یہ ہے کہ تمام بیرونی کمپنیاں اورممالک اس لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں کہ انہیں ہمارےہاں کاروبارمیں اپنافائدہ نظرآرہاہے۔
اس کےنتیجے میں پاکستان میں روزگار کےمواقع پیداہوں گے اور عوام کوفائدہ ہوگا۔ وطن دشمن پروپیگنڈاکادوسراوار یہ ہے کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل بنا کر فوج زمینوں پر قبضہ کرکےمالی فائدہ اٹھاناچاہتی ہے۔
جبکہ سچ یہ ہے کہ قومی نوعیت کےمنصوبوں کےپیچھے فوج کاکوئی مالی فائدہ نہیں ہے۔ بنجرزمینوں اوردیگرمعدنی وسائل کی ملکیت صوبائی حکومتوں کےپاس ہی ہے۔ پاک فوج پس منظرمیں رہتے ہوئے صرف تکنیکی اورانتظامی مدد فراہم کرے گی۔
وطن دشمن پروپیگنڈا کا تیسرا وار یہ ہے کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کےمنصوبے امریکا کوایک آنکھ نہیں بھاہ رہےاور وہ ان منصوبوں کوچلنے نہیں دے گا جبکہ سچ یہ ہے کہ امریکا یا مغرب کو پاکستان کے ان منصوبوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ یہ ممالک معاشی مسابقت پر یقین رکھتے ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage