متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت میں کمی
Image

ابوظہبی: (سنو نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ماہ دسمبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ نومبر 2023 ء کے مقابلے دسمبرکے لیے پیٹرول کے لیے 7-8 فل اور ڈیزل کے لیے 23 فل فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔

سپر 98 کی قیمت دسمبر 2023ء کے لیے 3.03 درہم سے 2.96 درہم فی لیٹر تک گر گئی ہے۔ اسی طرح اسپیشل 95 کی قیمت بھی کم ہوئی ، جو دسمبر کے لیے 2.92 درہم سے 2.85 درہم فی لیٹر تک گر گئی۔

دسمبر 2023 کے لیے E-Plus 91 کی قیمت 2.85 درہم سے کم ہو کر 2.77 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت دسمبر 2023 کے لیے3.42 درہم سے کم ہو کر 3.19 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

تیل پیدا کرنے والوں کا اوپیک اتحاد جمعرات کو ہونے والی ورچوئل میٹنگوں میں خام قیمتوں کو سپورٹ کرنے کے لیے اگلے سال کے لیے اضافی پیداوار میں کمی پر غور کرے گا۔اوپیک پلس کے ذرائع نے بتایا کہ 1 ملین بیرل سے زیادہ یومیہ (bpd) کی اضافی کٹوتی کے لیے ایک ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/30/11/2023/latest/57084/

سعودی عرب، روس اور اوپیک پلس کے دیگر ارکان دنیا کی تیل کی سپلائی 40 فیصد سے زیادہ پیداوار کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی رضاکارانہ پیداوار میں 1 ملین بیرل یومیہ (bpd) کی کٹوتی اور 300,000 bpd کی روسی برآمدی کٹوتی کے ساتھ دونوں اس سال کے آخر میں ختم ہونے والے ہیں، اس لیے ان کی توجہ 2024 ء کے منصوبوں پر مرکوز ہے۔

دوسری جانب پاکستانی حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اوگرا قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آج وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی بنتی ہے۔ حکومت پیٹرولیم لیوی میں اضافے کیلئے قانونی طریقوں پر غور کر رہی ہے۔

نگران حکومت پر آئی ایم ایف کا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کا دباؤ ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ ہر صورت ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل ہو مگر درآمدات میں کمی سے مشکلات ہو سکتی ہیں۔

حکومت اضافی آمدن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آج وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی۔ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage