ایتھلیٹس ولیج میں حجاب پہننے پر پابندی نہیں ہوگی: انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی

9/30/2023 7:31
پیرس: (ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ پیرس 2024 کے اولمپک گیمز میں ایتھلیٹس ولیج میں ایتھلیٹس کسی بھی پابندی کے بغیر حجاب پہن سکیں گے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اولمپکس انتظامیہ کیجانب سے پیغام ایسے موقع پردیا گیا ہے کہ جب چندروز قبل ہی فرانسیسی وزیر کھیل نے کہا تھا کہ پیرس اولمپکس میں فرانسیسی ایتھلیٹس کے حجاب پہننے پر مکمل پابندی ہوگی۔
تاہم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کاکہنا تھا کہ ہمیں فرانس کی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے اور ہم اس سلسلے میں فرانسیسی اولمپکس کمیٹی کیساتھ رابطے میں ہیں۔
فرانسیسی وزیر کھیل ایمیلی اوڈیا کاسٹیرا نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکولرازم کے اصولوں کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے فرانسیسی ایتھلیٹس کو پیرس گیمز کے دوران حجاب پہننے سے روک دیا جائے گا۔
انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ اولمپک ولیج میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے قوانین لاگو ہوتے ہیں لہٰذا حجاب یا کوئی اور مذہبی یا ثقافتی لباس پہننے پر کوئی پابندی نہیں ہو گئی۔
اولمپک گیمز میں شرکت کرنیوالے تقریباً 10ہزار ایتھلیٹس میں سے اکثر اولمپک ولیج کے اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں اور ڈائننگ ہالز اور تفریحی مقامات سمیت کئی جگہوں پرایک ساتھ نظر آتے ہیں۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جب مقابلوں کی بات آتی ہے تو متعلقہ بین الاقوامی فیڈریشن کے مقرر کردہ ضوابط لاگو ہوتے ہیں ، اولمپکس میں کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام اور نگرانی انفرادی بین الاقوامی کھیلوں کی فیڈریشنز کرتی ہیں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ چونکہ فرانسیسی ضابطے کا تعلق صرف فرانسیسی ٹیم کے ارکان سے ہے، اس لیے ہم فرانسیسی کھلاڑیوں کے حوالے سے صورتحال کو مزید سمجھنے کے لیے فرنچ اولمپک کمیٹی کیساتھ رابطے میں ہیں۔
خیال رہے کہ فرانس کیجانب سے اپنے کھلاڑیوں کو حجاب پہننے سے روکنے کے فیصلے کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پیرس گیمز میں 32 کھیل شامل ہیں ، پیرس آئندہ سال 2024 میں 26 جولائی سے 11 اگست 2024 تک اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage