ایشین گیمز 100 میٹر ریس: گوہر شہباز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) ایشین گیمز 2023 چین میں جاری ہیں، ایشین گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستانی کھلاڑی گوہر شہباز نے 100 میٹرز کی ریس میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا مگر دوسرے قومی کھلاڑی ٹاپ ایتھلیٹ شجر عباس سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکے۔ ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں 100 میٹرز کی دوسری دوڑ میں پاکستان کے گوہر شہباز 10.56کی ٹائمنگ کیساتھ اپنی ہیٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہے گوہر شہباز کی اس سیزن میں یہ بہترین ٹائمنگ ہے جس کیساتھ انہوں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹ شجر عباس 100 میٹر کے سیمی فائنل تک نہ آسکے، شجر عباس اپنی ہیٹ میں 10.59 کی ٹائمنگ کیساتھ چھٹے نمبر پر رہے ، 100 میٹرز میں ہر 5ہیٹ کے ٹاپ 4 کے بعد بہترین ایتھلیٹس سیمی فائنل میں آئے ۔ دوسری جانب خواتین کی 100 میٹرز میں پاکستان کی دوونوں ایتھلیٹس فائنل تک نہ آسکیں ، 100 میٹر کی پہلی ہیٹ میں عروج کرن 12.04کی ٹائمنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہیں، یہ عروج کی پرسنل بیسٹ ٹائمنگ ہیں ۔ جبکہ 100 میٹر کی دوسری ہیٹ میں تامین خان 12.42 کی ٹائمنگ کیساتھ چھٹے نمبر پر آئیں،پاکستان کی دونوں خواتین ایتھلیٹس ٹاپ 8 میں نہ آسکیں۔ خواتین کی 400 میٹر میں صاحب اسرا کا ہیٹس میں تیسرا نمبر رہا ، صاحب اسرا نے 400 میٹر کا فاصلہ 55.18 سیکنڈز میں طے کیا، وہ کوالیفائی کرنیوالی آخری ایتھلیٹ سے 0.17 سیکنڈز پیچھے رہیں۔ اسکے علاوہ مینز 400 میٹر میں پاکستان کے اسد الرحمٰن کی مایوس کن پرفارمنس رہی، اسد الرحمٰن 48.60 کی ٹائمنگ کے ساتھ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر آئے ۔ خواتین کی 10 ہزار میٹر دوڑ میں پاکستان کی فرحت بانو کا آخری نمبر رہا، فرحت بانو 44:32.40 کی ٹائمنگ کیساتھ ساتویں نمبر پر رہیں، وہ چھٹے نمبر پر آنیوالی نیپال کی ایتھلیٹ سے بھی چھ منٹ پیچھے رہیں۔ نیپال کی سنتوشی سریشتا 38:40.15 کی ٹائمنگ کیساتھ چھٹے نمبر پر تھیں، 44:32.40 فرحت کی دس ہزار میٹر دوڑ میں اپنی پرسنل بیسٹ ٹائمنگ ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage